پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے جا رہا ہے اور وہ بھی کتنا ؟عالمی مارکیٹ سے آنے والی تازہ پیشرفت نے عوام کو ایک نئی امید دے دی ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کے آثار واضح ہو گئے ہیں، اور اب سب کی نظریں پاکستان کی نئی پٹرولیم قیمتوں پر ہیں, یہ خبر عام نہیں کیونکہ اگر یہ امکان حقیقت بن گیا تو مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان اس وقت بڑھ گیا ہے جب عالمی خام تیل مارکیٹ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے ، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد مارکیٹ نے فوری ردعمل دیا ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت نیچے آنا شروع ہو گئی، اور اس کا اثر براہ راست درآمدی ممالک جیسے پاکستان پر پڑنے لگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 40 روپے سے زائد کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ ایک بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں عوام پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ میں ہیں۔ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو روزمرہ اخراجات میں واضح ریلیف مل سکتا ہے مگر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع واضح کرتے ہیں کہ ابھی تک کوئی فائنل ورکنگ تیار نہیں ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ہفتہ وار قیمتوں کے ردوبدل سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ بھی ابھی نہیں ہوا، البتہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور ہیں، حتمی فیصلہ قیمتوں کے تعین کے لیے مقررہ فارمولے کے تحت کی جائے گا اور ورکنگ مکمل ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع کمی کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے۔
اگر یہ پیٹرول کی قیمت میں کمی پاکستان واقعی نافذ ہو جاتی ہے تو یہ عوام کیلئے بڑا ریلیف ہوگا لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا عالمی کمی کا مکمل فائدہ عوام تک پہنچے گا یا نہیں؟ فی الحال صورتحال واضح نہیں، مگر امید ضرور بڑھ گئی ہے۔