این اے 47 میں دھاندلی کیس میں اہم پیش رفت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے وکیل نے کیس سے دستبرداری اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودہدری کے وکیل نے این اے 47 میں انتخابی دھاندلی کیس سے دستبرداری اختیار کرلی۔ یہ کیس اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چودہدری کے وکیل سردار تیمور اسلم نے کیس سے دستبرداری کی ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔ انہوں نے عدالت میں ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں فضل چودہدری کے وکیل کی مزید وکالت سے معذرت کرلی ہے،سردار تیمور اسلم نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کب منظر عام پر آئیں گے؟ پی ٹی آئی رہنما کا اہم انکشاف
الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر فضل چوہدری کو جواب جمع کرانے کے لیے 5 جون کی آخری مہلت دے دی۔ ٹریبونل حلقہ این اے 47 میں انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فیصل چوہدری کے وکیل سردار تیمور اسلم اس کیس میں ان کی نمائندگی کر رہے تھے لیکن اب ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس لے لیا گیا ہے۔


