امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے فوجی اہداف کے خلاف مسلسل 13ویں رات بھی فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
امریکی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 45 منٹ (ای ٹی) پر ایرانی فوجی اہداف کے خلاف نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
سینٹ کام کی جانب سے کہا گیا کہ یہ مسلسل 13ویں رات ہے جب امریکی افواج ایران کے خلاف حملے کر رہی ہیں۔ امریکی مؤقف کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کو جوابدہ ٹھہرانا اور پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا ایران کے ساحلی علاقوں پر فضائی حملہ، چا بہار سمیت مختلف علاقوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں ایسے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہیں خطے میں بحری سلامتی اور بین الاقوامی تجارتی راستوں کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

