پاکستان اور قطر کی ثالثی ،ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور قطر کی ثالثی ،ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

 پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں فریقوں نے اختلافات کے حل کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوحہ میں ہونے والی ملاقاتوں میں مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مذاکرات کے دوران کئی اہم نکات پر پیش رفت ہوئی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی سفارتی کامیابیاں: بھارتی میڈیا ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کا مثالی کردار تسلیم کرنے پر مجبور

ترجمان نے بتایا کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں نے ایران اور امریکا کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور باہمی معاملات پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے آئندہ بھی سفارتی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آئندہ چند روز میں امریکہ سے مذاکرات ، ایران کا بڑا بیان سامنے آگیا

 قطری وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور جلد منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم اس کی تاریخ ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد طے کی جائے گی۔

قطر کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری یہ سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے، اعتماد سازی بڑھانے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب اہم قدم ہیں۔

editor

Related Articles