ہنڈاسی جی 125خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔
مہنگائی کے اس دور میں پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125کی قیمت بھی 2لاکھ 34ہزار 900روپے تک پہنچ گئی ہےاور عوامی سواری عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔تاہم بینک الفلاح نے اپنے کسٹمرز کو یہ موٹرسائیکل بلا سو اقساط پر مہیا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بینک الفلاح کے صارفین 3اور 6ماہ کےاقساط پلانز میں ہنڈا 125بغیر سود کے حاصل کر سکتے ہیں۔ 3ماہ کے پلان میں صارفین کو ماہانہ 78ہزار300روپے قسط اداکرنی ہوگی۔ جبکہ 6ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 39ہزار 150روپے اداکرنا ہوگی۔اقساط کے علاوہ بینک کی طرف سے تین ماہ کے پلان 2.5فیصد اور6ماہ کے پلان میں 5فیصد پراسیسنگ فیس وصول کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز پنجاب کا موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافےکا فیصلہ
دوسری جانب حکومت کو استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہےجس سے پاکستان میں درآمد ہونیوالی استعمال شدہ گاڑیوں انتہائی مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھ کر 100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔ 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہےجبکہ 1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔