پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی سروسز انٹرپرائز زونگ نے جے ایس بینک کے تحت کام کرنے والے زندگی کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ’’زیڈ والٹ‘‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے زِندیگی کے بینکنگ اَز اے سروس انفراسٹرکچر کے تحت ریگولیٹڈ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات مائی زونگ ایپ میں ایمبیڈڈ فنانس ماڈل کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔
لانچ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر معززین اور حکومتی حکام نے شرکت کی۔ اس اقدام کو پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے ارتقا میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ بینکنگ کی سہولیات کو بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے صارف پلیٹ فارمز میں براہِ راست شامل کرکے زیادہ آسان، قابلِ رسائی اور مربوط ڈیجیٹل تجربات فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
مائی زونگ ایپ کے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ماہانہ فعال صارفین اب ایک ایسی ایپ کے اندر بنیادی بینکنگ خدمات حاصل کر سکیں گے جسے وہ پہلے ہی استعمال کرتے ہیں، جس کے لیے انہیں الگ بینکنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے یا ایپ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام زونگ کی روایتی ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹر سے وسیع تر ٹیکنالوجی سروسز انٹرپرائز میں تبدیلی کی جانب ایک اور قدم ہے۔
زیڈ والٹ جے ایس بینک کے زندگی کے ریگولیٹڈ بینکنگ انفراسٹرکچر پر تیار کیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کام کرے گا۔ زیڈ والٹ میں زونگ کے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز اور صارفین سے رابطے کے ذرائع کو زندگی کی ڈیجیٹل بینکنگ اور مالیاتی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔
زیڈ والٹ صارفین کو راست کے ذریعے پاکستان کے کسی بھی بینک میں بین البینک رقوم کی منتقلی، یوٹیلیٹی اور انٹرنیٹ بلوں کی ادائیگی اور موبائل ٹاپ اَپ سمیت خدمات ایک ہی لاگ اِن اور پن کے ذریعے حاصل ہوں گی۔ اس سہولت کو مزید وسعت دینے کا منصوبہ بھی ہے، جس کے تحت نینو لینڈنگ، زیڈ ڈیبٹ کارڈ اور خصوصی زونگ بنڈلز جیسی خدمات متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس سے مائی زونگ ایپ کے اندر مالیاتی خدمات کا وسیع تر ماحولیاتی نظام تشکیل پائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی شہریوں کے لیے زیادہ رسائی، مواقع اور سہولت میں تبدیل ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق زیڈ والٹ اس امر کی ایک مثبت مثال ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن اور مالیاتی ٹیکنالوجی کس طرح مل کر لاکھوں پاکستانیوں کے زیرِ استعمال پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ایسے اشتراک حکومت کے ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ وژن کی حمایت کرتے ہیں، کیونکہ یہ ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور ڈیجیٹل معیشت میں زیادہ شرکت کو ممکن بنانے میں معاون ہیں۔
زیڈ والٹ زونگ کے ’’ڈائیورس پراڈکٹس اینڈ سروسز‘‘ پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بناتا ہے اور کمپنی کی ’’اے آئی اینیبلمنٹ‘‘ پر توجہ کی حمایت کرتا ہے، کیونکہ زونگ اپنے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں ذہین ٹیکنالوجیز کو مسلسل شامل کر رہا ہے۔