قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کو ماہانہ 43 کروڑ روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے پائلٹس کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق دستاویز کے مطابق پی آئی اے پائلٹس کی تعداد 313 ہے جس میں 262 پائلٹس مستقل اور 51 کنٹریکٹ پر ہیں۔ مستقل پائلٹس کو ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 3 ہزار روپے جبکہ مراعات اور الاؤنسز کی مد میں ساڑھے 12 لاکھ روپے ادا کیے جارہے ہیں۔ اسی طرح کنٹریکٹ پائلٹس 1لاکھ 14 ہزار تنخواہ جبکہ 14 لاکھ مراعات اور الاؤنسز کی مد میں وصول کر رہے ہیں۔ پائلٹس کو ہر سال 45 رعایتی فضائی ٹکٹس اور انٹر لائن ٹکٹ بھی دیئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈارکی 12 مقدمات میں ضمانت منظور
وزیر مملکت برائے اقتصادی امور علی پرویز ملک نے کہا کہ یورپی یونین کی اپنی ایر سیفٹی فہرست ہے جس میں سے پاکستان 14 مئی سے نکل گیا ہے، ایانا سیفٹی کمیشن کی کنسرن لسٹ کے حوالے سے بھی جوابات ارسال کر دیئے ہیں، دو سے تین ہفتوں میں یورپ کو پی آئی اے کی پرواز میں بحال ہو جائیں گی۔ پی آئی اے کے ڈی لسٹ ہونے کے بعد یورپ تک پروازیں بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔