ایرانی کرنسی کو بڑا دھچکا ، ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ایرانی کرنسی کو بڑا دھچکا ، ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں  اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگئی، جو ایرانی کرنسی کے لیے ایک نیا تاریخی منفی ریکارڈ ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آغاز میں ڈالر تقریباً 18 لاکھ 65 ہزار ریال میں ٹریڈ ہورہا تھا، تاہم چند ہی روز میں اس کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔

ایک سال میں ریال کی قدر تقریباً نصف رہ گئی

گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 9 لاکھ 58 ہزار ریال تھی ، موجودہ صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک سال کے دوران ایرانی کرنسی کو شدید دباؤ کا سامنا رہا اور ڈالر کی قیمت تقریباً دوگنی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی ریال خرید لیں یا انتظار کریں؟ خریدار کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے ، خبر آگئی

پاؤنڈ اور یورو بھی مہنگے ہوگئے

ایرانی اوپن مارکیٹ میں صرف ڈالر ہی نہیں بلکہ دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ،  پاؤنڈ تقریباً 27 لاکھ ریال جبکہ یورو کی قیمت 23 لاکھ 10 ہزار ریال کے قریب ریکارڈ کی گئی۔

معاشی مشکلات نے بحران مزید بڑھا دیا

ایرانی ریال کی مسلسل گراوٹ نے ملک میں معاشی بے یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے،  مہنگائی، بین الاقوامی پابندیوں اور معاشی دباؤ کے باعث شہریوں کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے، جبکہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے عوامی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

editor

Related Articles