افریقہ کے ایک شہری نے گھر کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈ رکھنے کے بجائے ایسا منفرد طریقہ اختیار کرلیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا۔
شہری نے اپنے گھر کا وائی فائی محلے کے نوجوانوں کیلئے مفت کردیا، جس کے بعد نوجوان اکثر اس کے گھر کے باہر بیٹھ کر انٹرنیٹ استعمال کرنے لگے۔
گھر کے باہر نوجوانوں کی مسلسل موجودگی کے باعث اردگرد لوگوں کی آمدورفت بڑھ گئی، جس سے شہری کو محسوس ہوا کہ گھر کے قریب موجودگی ہی ایک طرح کی سیکیورٹی کا کام کررہی ہے۔شہری کے مطابق اس طریقے سے اسے الگ سے سیکیورٹی گارڈ رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
منفرد خیال سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ صارفین نے اسے گھر کی حفاظت کیلئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر ایک تخلیقی اور دلچسپ حکمت عملی قرار دیا ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ واقعہ افریقہ کے کس ملک یا شہر میں پیش آیا اور آیا یہ طریقہ واقعی باقاعدہ سیکیورٹی انتظام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے یا محض ایک دلچسپ واقعہ ہے۔