سرکاری افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ

سرکاری افسران کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ

سرکاری افسران اور ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خصوصی سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل آئندہ ایک سے 2 ماہ کے دوران فعال ہوجائے گا، جبکہ گریڈ 17 کا ایک سرکاری ملازم سیل کی نگرانی کرے گا۔

رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش

سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور ان کے استعمال سے متعلق پابندیوں کے حوالے سے رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کردی گئی ہے،حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے نئے قوانین بھی مرتب کیے گئے ہیں۔

ذاتی تشہیر پر پابندی

نئے قواعد کے تحت سرکاری افسران اپنے ذاتی یا سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کرسکیں گے،سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے کسی افسر یا ملازم کی ذاتی تشہیر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

افسران کی سرگرمیوں پر نظر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کے مطابق بعض سرکاری افسران سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپنی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں، جس کے پیش نظر مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،خصوصی سیل سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا اور نئے قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے گا۔

خصوصی اجازت کی مثال

حکام کے مطابق ایک خاتون سرکاری افسر کو ایک ٹی وی پروگرام میں انٹرویو دینے کیلئے خصوصی اجازت دی گئی تھی،نئے قوانین کے بعد سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر سے متعلق سرگرمیوں کو محدود کیا جائے گا، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اس مقصد کیلئے اپنا خصوصی سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر رہا ہے۔

editor

Related Articles