سویرا ندیم کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

سویرا ندیم کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

پاکستانی اداکارہ سویرا ندیم نے اپنی شادی اور شوہر سے ملاقات کی دلچسپ کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

سویرا ندیم حال ہی میں مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شادی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنی شادی اور خاندان سے متعلق تصاویر یا تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی دوسری شادی پر حمزہ علی عباسی کا اہم پیغام

سویرا ندیم کے مطابق ان کی شادی پسند کی تھی  تاہم ان کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔ دوست کا خیال تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے انداز میں نبھا سکتے ہیں اور ملاقات کے بعد دونوں میں اچھی ہم آہنگی پیدا ہو گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہے اور وہ سافٹ ویئر پروفیشنل ہیں۔

انہوں نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ شادی سے قبل ان کے شوہر نے کبھی ان کی اداکاری نہیں دیکھی تھی، بعد میں انہوں نے خود انہیں اپنی پرانی ڈرامہ ریکارڈنگز اور ڈی وی ڈیز دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی ادا کارہ کی شادی کا افسوسناک انجام ، مداح بھی حیران

سویرا  ندیم کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ایک معاون شریک حیات اور بچوں کے معاملے میں ذمہ دار والد ہیں۔ دونوں بچوں کی پرورش اور روزمرہ معمولات کے حوالے سے ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں ایک باقاعدہ روٹین پر عمل کیا جاتا ہے اور بچوں کو بھی اسی معمول کا عادی بنایا گیا ہے، کیونکہ ان کے مطابق باقاعدہ روٹین بچوں کو تحفظ اور استحکام کا احساس دیتی ہے۔

editor

Related Articles