عوام خبردار،گھنٹوں بجلی بندش کا اعلان ہوگیا

عوام خبردار،گھنٹوں بجلی بندش کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل بدھ 2 ستمبر 2026ء کے لیے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد راولپنڈی کینٹ میں بندش

اسلام آباد سرکل میں نمبل فیڈر پر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی،راولپنڈی کینٹ سرکل میں آر آئی سی، ڈی کے فرمان علی، ٹیپو روڈ، جہانگیر روڈ، رحیم آباد، رحمت آباد-1، پی اے ایف، تکبیر-1 اور چکلالہ فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کی کاروباری اوقات میں 30 منٹ اضافے کی سفارش

راولپنڈی سٹی میں بندش

راولپنڈی سٹی سرکل میں بے نظیر بھٹو ہسپتال، سیکٹر-IV، اے پی ایچ ایس، طہماسپ آباد اور ڈی کے حکم داد فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اٹک ،جی ایس او سرکل میں بھی بندش

اٹک سرکل میں انڈسٹریل اسٹیٹ بھٹار فیڈر پر صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی،جی ایس او سرکل میں صبح 5 بجے سے 9 بجے تک 250 ایم وی اے، 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر ٹی-2 پر کام کیا جائے گااسی طرح صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان سے متعلق کام ہوگا۔

کہوٹہ اور نیو واہ میں بندش

صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری، 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

وقت سے پہلے بحالی ممکن

آئیسکو ترجمان کے مطابق اگر مینٹیننس یا ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگئے تو بجلی کی فراہمی بھی شیڈول وقت سے پہلے بحال کی جاسکتی ہے۔

editor

Related Articles