یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ’ڈریگنز آف پاکستان 2026‘ میں مجموعی طور پر 9 ایوارڈز اپنے نام کرلیے، جن میں 2 گولڈ، 2 سلور اور 5 بلیک ڈریگنز شامل ہیں۔
دونوں برانڈز کو مارکیٹنگ، پبلک ریلیشنز، میڈیا، ڈیجیٹل، کانٹینٹ کریئیشن اور اسمال بجٹ کے شعبوں میں نمایاں تخلیقی کاوشوں پر اعزازات سے نوازا گیا۔
منگل کو جاری بیان کے مطابق یوفون نے 5 ایوارڈز حاصل کیے۔ یوفون کی مہم ’بابر اعظم کا گمشدہ فون، ڈیٹا بہت ہے‘ نے مارکیٹنگ ڈسپلن اور پبلک ریلیشنز، دونوں شعبوں میں گولڈ ڈریگن جبکہ میڈیا کے شعبے میں بلیک ڈریگن حاصل کیا۔ یوفون کو ’ سپر 5‘ کے لیے میڈیا کے شعبے میں سلور ڈریگن جبکہ ’5 جی لانچ: اِٹز مور دین جسٹ اسپیڈ‘ کے لیے ڈیجیٹل کے شعبے میں بھی سلور ڈریگن سے نوازا گیا۔
ٹیلی نار پاکستان نے پی ٹی ایم ایل کے مجموعی اعزازات میں مزید 4 بلیک ڈریگنز کا اضافہ کیا۔ برانڈ کو کانٹینٹ کریئیشن، ڈیجیٹل، اسمال بجٹ اور پبلک ریلیشنز کے شعبوں میں اپنی تخلیقی کاوشوں پر اعزازات ملے۔ ٹیلی نار پاکستان نے ’کامک فیڈز‘کے لیے کانٹینٹ کریئیشن، ’ٹینشن کو اسمیش کرو‘ کے لیے ڈیجیٹل، ’کراچی کا کنکشن‘ کے لیے اسمال بجٹ اور ’انفلوئنسر ٹیکٹیکل کیمپینز‘ کے لیے پبلک ریلیشنز کے شعبے میں ایوارڈز جیتے۔
اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا نے کہا کہ’ ڈریگنز آف پاکستان 2026‘ میں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کو ملنے والے اعزازات پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو ایوارڈز ہماری ٹیم اور شراکت داروں کی سخت محنت اور کوششوں کا اعتراف ہیں۔