پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ایک روز کے لیے  کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا ہے، جس کے اثرات ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل اور دیگر شعبوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، ملکی درآمدی لاگت اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 349 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

editor

Related Articles