مومنہ اقبال کا دو ٹوک اعلان، کیس کسی صورت نہیں چھوڑوں گی

مومنہ اقبال کا دو ٹوک اعلان، کیس کسی صورت نہیں چھوڑوں گی

اداکارہ مومنہ اقبال نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسانی اور دھمکیوں کے کیس میں دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے کہا کہ وہ پہلے دن سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ اس کیس کو جانبداری کے بغیر دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لڑکی اتنی بے وقوف نہیں ہوتی کہ اپنی شادی سے صرف 10 روز قبل اس طرح کے الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس، لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو کلین چٹ مل گئی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان لوگوں پر اعتماد کیا تھا جو عہدوں پر بیٹھ کر یہ دعویٰ کرتے رہے کہ انہیں معاملے میں دونوں فریقوں کا مؤقف معلوم ہے۔ مومنہ اقبال نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اس کیس کو ایسے نہیں چھوڑیں گی، چاہے کسی سے بھی سفارش یا رابطہ کروایا جائے۔

یاد رہے کہ مومنہ اقبال نے پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسانی اور دھمکیوں سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں شکایت درج کرائی تھی۔

editor

Related Articles