صرف ایک سیٹنگ آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیکرز سے بچا سکتی ہے

صرف ایک سیٹنگ آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیکرز سے بچا سکتی ہے

سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بالخصوص واٹس ایپ کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنے اور ہیک ہونے کی صورت میں فوری بحالی کے حوالے سے اہم حفاظتی تدابیر سامنے آگئی ہیں۔

میڈیا زرائع کے مطابق سائبر سکیورٹی ماہر آصف اقبال نے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی حفاظت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، تاہم چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے صارفین اپنے اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔

سائبر سکیورٹی ماہر کے مطابق واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹو فیکٹر اتھنٹیکیشن لازمی فعال کرنی چاہیے تاکہ اکاؤنٹ کو غیر مجاز رسائی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا کہ اپنے اکاؤنٹس کے ساتھ ای میل ایڈریس بھی منسلک کریں تاکہ کسی بھی مشکل کی صورت میں اکاؤنٹ کی بحالی میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیکنگ سے بچاؤ کیلئے واٹس ایپ کا نیا سیکیورٹی فیچر متعارف

آصف اقبال کے مطابق اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو صارف کو فوری طور پر اپنے نمبر اور دیگر دستیاب ریکوری ذرائع کے ذریعے اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز اکثر کسی شخص کا اکاؤنٹ اپنے قبضے میں لینے کے بعد اس کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود افراد کو پیغامات بھیج کر رقم مانگتے ہیں۔ ایسی صورت میں مشکوک نمبرز، پیغامات اور مالیاتی تفصیلات کو محفوظ رکھنا چاہیے تاکہ متعلقہ حکام کو معلومات فراہم کی جا سکیں۔

سائبر سکیورٹی ماہر نے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا کہ گھبرانے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ سائبر کرائم اداروں سے رابطہ کریں اور تمام ضروری شواہد فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ذاتی معلومات شیئر کرتے وقت پرائیویسی سیٹنگز کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد ذاتی معلومات تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔

editor

Related Articles