ایپل کا نیا آئی فون آنے سے پہلے ہی چرچا، کیمرے کا منفرد فیچر سامنے آگیا

ایپل کا نیا آئی فون آنے سے پہلے ہی چرچا، کیمرے کا منفرد فیچر سامنے آگیا

ایپل کے نئے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی باضابطہ رونمائی سے قبل ہی ان کے اہم فیچرز سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جنہوں نے ٹیکنالوجی صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بلوم برگ کے صحافی مارک گرمن کے مطابق ایپل 9 ستمبر کو نئے آئی فونز متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ نئی پرو سیریز میں کیمرا، بیٹری اور ڈیوائس کی کارکردگی سے متعلق کئی اہم اپ گریڈز متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو میں نیا مکینیکل اپرچر کیمرا فیچر شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ویری ایبل اپرچر بھی کہا جاتا ہے، جس کے ذریعے کیمرے میں داخل ہونے والی روشنی کو زیادہ بہتر انداز میں کنٹرول کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی کا نیا ماڈل جی پی ٹی 6 آسٹرا آگیا، اب پیچیدہ کام بھی خود انجام دے گا

نئے کیمرا سسٹم سے تصاویر میں روشنی اور گہرائی کو زیادہ مؤثر انداز میں منظم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر صرف آئی فون 18 پرو میکس تک محدود رہنے کے بجائے چھوٹے پرو ماڈل میں بھی دیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے آئی فونز میں بیٹری لائف بہتر بنانے اور فون کو زیادہ گرم ہونے سے بچانے کے لیے جدید ویپر چیمبر بھی استعمال کیا جائے گا۔ ایپل نے گزشتہ سال آئی فون 17 پرو میں پہلی بار ویپر چیمبر ٹیکنالوجی متعارف کرائی تھی، جبکہ نئی نسل میں اسے مزید بہتر بنانے کی توقع ہے۔

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں ایپل کے تیار کردہ سی 2 موڈیم کی موجودگی بھی متوقع ہے۔ تاہم اس حوالے سے مختلف رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں اور بعض اطلاعات میں کوالکوم موڈیم کے استعمال کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔اب صارفین کی نظریں ایپل کی باضابطہ تقریب پر ہیں، جہاں آئی فون 18 پرو سیریز کے فیچرز اور خصوصیات کی حتمی تصدیق ہوسکے گی۔

editor

Related Articles