ایران پر حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ تیز اور دردناک ہوگا، باقر قالیباف نے خبردار کردیا

ایران پر حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ تیز اور دردناک ہوگا، باقر قالیباف نے خبردار کردیا

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکیوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف ہر جارحیت کا انہیں بلا تاخیر سخت ترین اور المناک ترین جواب ملے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے اسنا کے مطابق قالیباف نے کہا کہ امریکیوں نے یقینا جان لیا ہے کہ اب ” جیسی جارحیت ویسے جواب” کا دور ختم ہوچکا ہے اور ان کے اڈوں پر ہمارے حالیہ حملے صرف شروعات ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ  ان حالات میں امریکی فوجی اڈوں پر ہماری افواج کے حملے اتنے سخت اور تباہ کن ہیں کہ امریکی حکام اپنی لاچاری پر وحشت زدہ ہوکر، بے بنیاد دعوے اورمصنوعی ذہانت سے تیار کردہ میدان جنگ کی فوٹیج جاری کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران سے جنگ کے معاشی اثرات، مہنگائی کے طوفان پر امریکی عوام ٹرمپ پر برس پڑے

انھوں نے کہا کہ اگر امریکیوں نے آج تک نہیں سمجھا ہے تو اب سمجھ لینا چاہئے کہ کھیل بدل گیا ہے اب ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف ہر جارحیت کا جواب فوری، سخت ترین اور مہلک ترین ہوگا۔

ایرانی سپیکر نے کہا کہ جس طرح ہم نے فوجی اور سفارتکاری کے میدان میں امریکا کو شکست دی ہے، اسی طرح عوام کے بے مثال استقامت اور سبھی ارکان مملکت کی مشترکہ مساعی سے اقتصادی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔

قالیباف کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کسی بھی ممکنہ نئے حملے کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت ردعمل دینے کی پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی برقرار ہے ، دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے باعث خطے میں مزید فوجی تصادم کے خدشات بھی موجود ہیں۔

editor

Related Articles