ہنگری میں عجیب و غریب مقابلہ، قبر کھودنے کے لیے 19 ٹیمیں آمنے سامنے

ہنگری میں عجیب و غریب مقابلہ، قبر کھودنے کے لیے 19 ٹیمیں آمنے سامنے

ہنگری میں قبر کھودنے کا ایک ایسا منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ مقابلے میں 38 افراد نے حصہ لیا اور شرکا نے مقررہ معیار کے مطابق قبر کھودنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کی۔

شمالی ہنگری کے شہر نائرگیشوئےفالو کے ایک سرکاری قبرستان میں ہونے والے مقابلے میں 19 دو رکنی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ شدید گرمی کے باعث زمین خشک اور سخت ہوچکی تھی، جس نے قبر کھودنے والوں کے لیے مشکل مزید بڑھا دی۔

یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر ٹرمپ پالیسیوں پر مبنی ویڈیو گیمز متعارف

رفتار کے ساتھ درستگی بھی ضروری

مقابلے میں صرف یہ نہیں دیکھا گیا کہ کون سی ٹیم سب سے کم وقت میں قبر کھودتی ہے بلکہ قبر کی پیمائش، گہرائی اور صفائی کو بھی اہمیت دی گئی۔قواعد کے مطابق قبر کی گہرائی 1.6 میٹر، لمبائی 2 میٹر اور چوڑائی 0.8 میٹر مقرر کی گئی تھی۔ رابرٹ ناگی اور لازلو کِش کی ٹیم نے ایک گھنٹہ 21 منٹ میں قبر مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

فاتح ٹیم کو انعام بھی دیا گیا

مقابلے میں کامیاب ہونے والی ٹیم کو 2 لاکھ ہنگری فورنٹ، تقریباً 640 امریکی ڈالر، کی انعامی رقم دی گئی۔ فاتح ٹیم کے رابرٹ ناگی کا کہنا تھا کہ قبر کھودنے میں رفتار ضرور اہم ہے، تاہم حقیقی تدفین کے وقت قبر کی درست پیمائش اور مناسب تراش خراش بھی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔

editor

Related Articles