وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر ٹرمپ پالیسیوں پر مبنی ویڈیو گیمز متعارف

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر ٹرمپ پالیسیوں پر مبنی ویڈیو گیمز متعارف

امریکی وائٹ ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ پر ’آرکیڈ‘ کے نام سے 5 ویڈیو گیمز متعارف کرا دیے ہیں، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیوں اور سیاسی ترجیحات کو گیمز کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔

کم ریزولوشن میں تیار کیے گئے ان گیمز میں سرحدی پالیسی، صحت، حکومتی اخراجات اور بچوں کے لیے بچت پروگرام جیسے موضوعات شامل ہیں۔

5 گیمز میں ’بلڈ دی وال‘ بھی شامل ہے، جو مقبول کلاسک گیم ٹیٹرِس سے مشابہ ہے۔ اس میں کھلاڑی کو سرحد پر دیوار تعمیر کرنا ہوتی ہے، جسے غیر قانونی آمد روکنے اور سرحدی تحفظ کی پالیسی سے جوڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قدرت کا حیرت انگیز لائٹ شو،جہاں آسمان سال کے بیشتر دن بجلی سے روشن رہتا ہے

ایک اور گیم ’ریو رن‘ موبائل گیم اسنیک کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس میں ٹرمپ سے مشابہ کردار دوڑتے ہوئے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے آئیکنز جمع کرتا ہے۔ صحت اور خوراک کی پالیسی بھی گیم کا حصہ

’سپلائی لائن‘ نامی گیم میں کھانے کی اشیا ایک اسمبلی لائن پر آگے بڑھتی ہیں اور کھلاڑی کو وہ اشیا منتخب کرکے الگ کرنا ہوتی ہیں جو انتظامیہ کے ’میک امریکا ہیلتھی اگین‘ کے معیار پر پوری نہیں اترتیں۔ دیگر 2 گیمز امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے مناظر پر مبنی ہیں۔

’فلیپی بل‘ میں ایک عقاب نیشنل مال کے اوپر ایک بل لے کر اڑتا ہے، جبکہ ’ٹرمپ سیونگ ٹائکون‘ میں کھلاڑی کو فضا میں اڑتی ہوئی رقم جمع کرنا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارات، ڈھول اور سونا سب کچھ تھا، مگر دولہا مرغا نکلا

اس گیم کے ذریعے بچوں کے لیے انتظامیہ کے ٹرمپ اکاؤنٹس پروگرام کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ٹرمپ کی مدت صدارت کے دوران پیدا ہونے والے ہر بچے کے اکاؤنٹ میں ایک ہزار ڈالر فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ویڈیو گیمز کا یہ مجموعہ ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب حکومتیں اور سیاسی ادارے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اپنی پالیسیوں اور سیاسی پیغامات عوام تک پہنچانے کے لیے تیزی سے استعمال کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles