ایپل سے پہلے ہواوے اور شیاؤمی کا بڑا سرپرائز ، تین حصوں میں فولڈ ہونیوالا فون آخر کتنا خاص ہے ؟

ایپل سے پہلے ہواوے اور شیاؤمی کا بڑا سرپرائز ، تین حصوں میں فولڈ ہونیوالا فون آخر کتنا خاص ہے ؟

اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک بڑی جنگ چھڑنےکو ہے جہاں ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی متوقع آمد سے چند روز قبل چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں ہواوے اور شیاؤمی اپنے نئے فلیگ شپ فونز کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

خاص طور پر ہواوے کا نیا فولڈ ایبل فون صارفین کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے، کیونکہ یہ عام فولڈ ایبل فونز سے کہیں زیادہ منفرد ڈیزائن پیش کرتا ہے۔

ہواوے آج اپنے انتہائی پریمیم Mate XT 2 کی رونمائی کرنے جا رہی ہے ، یہ تین حصوں میں فولڈ ہونے والی ڈیوائس کا نیا ورژن ہے، جس میں دو فولڈنگ میکانزم موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسے کھولنے پر یہ ایک عام اسمارٹ فون سے بڑھ کر بڑی اسکرین والے ٹیبلٹ کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

ہواوے Mate XT 2 میں کیا خاص ہے؟

Mate XT 2 دراصل دو سال قبل متعارف کرائے گئے پہلے Mate XT کا نیا ماڈل ہے۔ ہواوے نے اس سیریز کے ذریعے فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کو روایتی ڈیزائن سے آگے لے جانے کی کوشش کی ہے۔

نئے فون کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تین حصوں میں فولڈ ہونے والا ڈیزائن ہے یعنی صارف اسے ضرورت کے مطابق عام اسمارٹ فون کی طرح رکھ سکتا ہے اور بڑی اسکرین درکار ہو تو اسے کھول کر ٹیبلٹ جیسی شکل دے سکتا ہے۔

 

اس طرح ہواوے ایک ہی ڈیوائس میں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ دونوں کا تجربہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہی خصوصیت اسے مارکیٹ میں موجود دیگر فولڈ ایبل فونز سے الگ بنا سکتی ہے۔

LogicFolding چِپ ڈیزائن بھی توجہ کا مرکز

ہواوے کے مطابق Mate XT 2 کمپنی کے LogicFolding چِپ ڈیزائن فلسفے کو استعمال کرنے والی پہلی ڈیوائس بھی ہوگی۔

اس ٹیکنالوجی کا مقصد بہتر کارکردگی کے لیے نئی انجینئرنگ اور ڈیزائن حکمت عملی اختیار کرنا ہے ، ایسے وقت میں جب صارفین ایک ہی فون سے زیادہ طاقت، بڑی اسکرین اور بہتر ملٹی ٹاسکنگ کی توقع کر رہے ہیں، یہ پیش رفت ہواوے کے لیے خاصی اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

editor

Related Articles