کوریئر کمپنی کے نام پر آنے والا میسج فراڈ ہوسکتا ہے! پی ٹی اے نے خبردار کردیا

کوریئر کمپنی کے نام پر آنے والا میسج فراڈ ہوسکتا ہے! پی ٹی اے نے خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو جعلی کوریئر میسجز اور مشکوک لنکس سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اہم الرٹ جاری کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلساز اکثر معروف کوریئر کمپنیوں کے نام پر شہریوں کو جعلی ڈیلیوری میسجز یا ای میلز بھیجتے ہیں، جن کے ذریعے صارفین کو دھوکا دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :یوفون ، ٹیلی نار صارفین کی نئی شناخت کی ہوگی؟ پی ٹی اے کا اہم فیصلہ

پی ٹی اے کے مطابق ایسے جعلی پیغامات میں صارفین سے کسی مشکوک لنک پر کلک کرنے، ڈیلیوری یا کسی اور فیس کی ادائیگی کرنے یا اپنا ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) شیئر کرنے کا کہا جاسکتا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ ایسے کسی بھی مشکوک لنک پر ہرگز کلک نہ کریں اور نہ ہی اسے کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر کریں۔ صارفین کسی بھی پیغام کی تصدیق کے بغیر اپنی ذاتی یا مالی معلومات فراہم کرنے سے بھی گریز کریں۔

پی ٹی اے نے اس سے قبل بھی موبائل صارفین کو غیرملکی سمز کے غیرقانونی استعمال سے خبردار کیا تھا۔ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غیرملکی سمز کی خرید و فروخت نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ ان کے استعمال سے شہریوں کی ذاتی اور مالی معلومات غیرمحفوظ ہوسکتی ہیں اور انہیں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اب مہنگا موبائل پیکج لینے کی ضرورت نہیں!! پی ٹی اے کا موبائل صارفین کے لئے بڑا اقدام

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ موبائل سم ہمیشہ قریبی فرنچائز یا رجسٹرڈ آؤٹ لیٹ سے خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سم ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو۔

پی ٹی اے نے عوام پر زور دیا کہ ڈیجیٹل فراڈ سے بچنے کے لیے مشکوک پیغامات، لنکس اور غیرمصدقہ درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے کے بجائے پہلے ان کی تصدیق کی جائے.

editor

Related Articles