بھارت کے خلاف میچ کا ’پویلین اشارہ‘ فاطمہ ثنا کو مہنگا پڑگیا، بھاری جرمانہ

بھارت کے خلاف میچ کا ’پویلین اشارہ‘ فاطمہ ثنا کو مہنگا پڑگیا، بھاری جرمانہ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑگیا۔ ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق 5 ستمبر کو ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے وقت فاطمہ ثنا نے اوپنر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :ویمنز کرکٹ کے نئے دور کا آغاز: پاکستانی ویمنز ٹیم ایشیا کپ کے لیے تھائی لینڈ روانہ

آئی سی سی نے قرار دیا کہ فاطمہ ثنا کا یہ عمل ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی بنیاد پر پاکستانی کپتان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے جس کے بعد معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔

واضح رہے کہ 5 ستمبر کو کھیلے گئے ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 133 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری،پاک بھارت مقابلہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

فاطمہ ثنا کی جانب سے شفالی ورما کو پویلین کا اشارہ کرنے کا واقعہ میچ کے دوران بھی توجہ کا مرکز بنا تھا تاہم اب آئی سی سی کی جانب سے جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹ کی صورت میں اس پر باضابطہ کارروائی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles