محلے کی جاسوسی یا انوکھا کاروبار؟ 67 سالہ خاتون کی کمائی نے سب کو حیران کردیا

محلے کی جاسوسی یا انوکھا کاروبار؟ 67 سالہ خاتون کی کمائی نے سب کو حیران کردیا

دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کی عادت عام طور پر اچھی نظر سے نہیں دیکھی جاتی، لیکن کولمبیا کی 67 سالہ خاتون نے اسی عادت کو کمائی کا ذریعہ بنا کر سب کو حیران کردیا۔

مریم نامی خاتون کا دن سورج نکلنے کے ساتھ ہی شروع ہوتا ہے۔ وہ نوٹ بک ہاتھ میں لیے گھر کے باہر بیٹھ جاتی ہیں اور پھر محلے میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کردیتی ہیں۔ کون گھر سے نکلا، کون کس سے ملا، کس نے کس سے کیا بات کی اور محلے میں کون سا نیا معاملہ چل رہا ہے، مریم بقول خود ایسی معلومات نوٹ کرتی ہیں جنہیں وہ اہم سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرواز کے دوران مسافر نے توڑ پھوڑ اور تشدد شروع کردیا، پھر کیا ہوا؟

لیکن یہاں کہانی دلچسپ موڑ لیتی ہے۔ مریم کے مطابق محلے کی یہ معلومات صرف ان کی ذاتی دلچسپی تک محدود نہیں رہیں بلکہ دلچسپی رکھنے والے افراد تک پہنچانا ان کے لیے آمدنی کا ذریعہ بن گیا۔

محلے کی خبریں، مریم کی کمائی

خاتون نے مختلف انٹرویوز میں دعویٰ کیا کہ برسوں تک محلے کے حالات پر نظر رکھنے، مقامی لوگوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور حاصل ہونے والی رقم بچانے کے نتیجے میں وہ خاصی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اسی کمائی اور مسلسل بچت کی بدولت انہوں نے بالآخر2 مکانات خرید لیے۔ یعنی جس چیز کو کئی لوگ محض محلے کی گپ شپ سمجھتے ہیں، مریم نے اسے باقاعدہ آمدنی میں تبدیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:برف اور سمندر کا حسین ملاپ، جاپان کا ساحل بنا سیاحوں کی توجہ کا مرکز

پڑوسیوں سے تلخی بھی ہوئی

مریم کے اس انوکھے مشغلے کے باعث کبھی کبھار پڑوسیوں کے ساتھ تلخی بھی ہوجاتی ہے، تاہم ان کے مطابق اب تک کسی نے ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی۔

مریم کی کہانی نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا ہے۔ جہاں عام طور پر لوگوں کو دوسروں کے معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، وہیں مریم نے  محلے کی خبریں رکھنے کو ہی اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ البتہ ان کے دعوے کے مطابق 2 گھر اسی آمدنی سے خریدے گئے یا نہیں، اس کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

 

 

 

editor

Related Articles