پی ٹی آئی کیلئے آج کا دن بڑا اہم، اسلام آباد ہائیکورٹ بڑا فیصلہ سنائی گئی

پی ٹی آئی کیلئے آج کا دن بڑا اہم، اسلام آباد ہائیکورٹ بڑا فیصلہ سنائی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری وقاص احمد کی درخواست سنیں گے 27 ستمبر کو تمام سڑکیں کھلی رکھنے اور سرکاری وسائل کے سیاسی استعمال کی روک تھام کی استدعا

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر شہری وقاص احمد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے درخواست میں پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاج اور لانگ مارچ کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت میں معمولاتِ زندگی، ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں کے متاثر ہونے کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں آمدورفت کے لیے کھلی رکھنے کا حکم دیا جائے تاکہ شہریوں، مسافروں اور کاروباری طبقے کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

درخواست میں سرکاری دفاتر اور سرکاری وسائل کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری مشینری کو سیاسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور متعلقہ حکام کو اپنی آئینی و سرکاری ذمہ داریوں تک محدود رہنے کی ہدایت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کلٹس گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بنک کی نئی آفر آ گئی

درخواست میں وزیراعلیٰ کے دفتر کے مبینہ سیاسی استعمال کے حوالے سے بھی ڈیکلریشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری عہدوں اور دفاتر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے۔

درخواست میں چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق 27 ستمبر کے احتجاج میں مختلف علاقوں سے لوگوں کی شرکت کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک اور شہریوں کی معمول کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج اور لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ پارٹی کی جانب سے اس احتجاج کو اپنے سیاسی مطالبات کے حق میں اہم سرگرمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ درخواست گزار نے عدالت سے شہریوں کے بنیادی حقوق، آزادانہ آمدورفت اور کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مداخلت کی استدعا کی ہے۔

اب نظریں اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت پر ہیں کہ عدالت درخواست گزار کی استدعا پر کیا حکم جاری کرتی ہے اور 27 ستمبر کے مجوزہ احتجاج، سڑکوں کی بندش اور سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق کیا ہدایات سامنے آتی ہیں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles