اڈیالہ جیل سے ایک اور بڑی خبر آگئی ، حکومت کا بڑا اقدام

اڈیالہ جیل سے ایک اور بڑی خبر آگئی ، حکومت کا بڑا اقدام

اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور جیل کی سیکیورٹی کے لیے نیا جامع پلان نافذ کردیا گیا ہے، جو آج سے تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جیل کے اطراف مختلف مقامات پر اضافی پولیس ناکے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پلان کے تحت مجموعی طور پر 435 پولیس ملازمین جیل اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی میں ضلعی پولیس کے علاوہ رائٹ مینجمنٹ، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

نئے سیکیورٹی پلان کے تحت اڈیالہ جیل کے اطراف مختلف اہم مقامات پر مزید 6 پولیس ناکے قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیلئے آج کا دن بڑا اہم، اسلام آباد ہائیکورٹ بڑا فیصلہ سنائی گئی

ذرائع کے مطابق ناکے داہگل، گیٹ نمبر ایک، گیٹ نمبر پانچ، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور سمیت دیگر اہم مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، چکری اور ٹھلیاں کے علاقوں میں بھی پولیس ناکے قائم کیے گئے ہیں، جہاں آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی نگرانی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے سیکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک جیل کے اطراف واقع پٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں اور کمرے بند کروائے جائیں گے۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے حساس مقامات پر نقل و حرکت محدود رکھنے اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی کڑی نگرانی کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جیل کے اطراف قائم کیے گئے پولیس ناکوں کے ذریعے آنے جانے والے راستوں کی نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کا بروقت پتا چلایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق نئے سیکیورٹی پلان کی نگرانی کی ذمہ داری ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کے سپرد کی گئی ہے۔

دونوں افسران جیل کے اطراف تعینات پولیس نفری اور مختلف فورسز کے اہلکاروں کے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان آج سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا اور حالات کے مطابق اس میں مزید تبدیلی یا سختی بھی کی جاسکتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی کے باعث جیل پہلے ہی ایک انتہائی حساس مقام تصور کی جاتی ہے۔ سیاسی سرگرمیوں، ملاقاتوں اور جیل کے باہر کارکنوں کی ممکنہ آمدورفت کے پیش نظر سیکیورٹی ادارے اطراف کے علاقوں میں خصوصی نگرانی رکھتے ہیں۔

نئے پلان کے تحت اضافی ناکوں اور بھاری نفری کی تعیناتی سے جیل کے اطراف سیکیورٹی حصار مزید مضبوط کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جیل کے اطراف کسی بھی غیر معمولی نقل و حرکت کو روکنے اور سیکیورٹی صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یوں عمران خان کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کے دوران جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ ہونا سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حساس تنصیبات اور اہم قیدی کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے تازہ اقدامات میں اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles