گیس کی فراہمی معطل رہے گی، SNGPL کا بڑا اعلان

گیس کی فراہمی معطل رہے گی، SNGPL کا بڑا اعلان

راولپنڈی شہر اور کینٹ کے متعدد علاقوں میں تعمیراتی کام کے باعث گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی فراہمی کل رات ساڑھے 8 بجے سے 18 اکتوبر کی صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق پشاور روڈ انڈر پاس کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں مین گیس پائپ لائن پر ہک اپ کیا جائے گا، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق مری روڈ پر صدر سے فیض آباد تک دونوں اطراف گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ اس کے علاوہ پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ سے صدر تک، اڈیالہ روڈ اور جی ٹی روڈ کے علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس اور بجلی کے سلیب ختم کرنے کی تیاری، کن صارفین پر اثر پڑسکتا ہے ؟

پشاور روڈ، قاسم مارکیٹ اور ویسٹریج سمیت متعدد علاقے بھی گیس کی عارضی بندش سے متاثر ہوں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ گیس کی فراہمی معطل ہونے کے دوران متبادل انتظامات کرلیں۔ کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 18 اکتوبر کی صبح 6 بجے گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

Related Articles