کن علاقوں میں کل بجلی بند ہو گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کن علاقوں میں کل  بجلی بند ہو گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹیننس پروگرام کے تحت 17 اکتوبر کو اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

آئیسکو کے مطابق ریجن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئے فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی تعمیر، نئے 11 کے وی فیڈرز کی تنصیب، سڑکوں کی توسیع اور بجلی کے کھمبوں سمیت دیگر تنصیبات کی منتقلی کے لیے محدود دورانیے کے لیے بجلی کی فراہمی معطل کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول 15 اکتوبر 2026 سے 8 فروری 2027 تک کے لیے ہے، جس کے دوران مختلف فیڈرز کی مرمت اور ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کل پانچ گھنٹے مسلسل کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی، آئیسکو نے شیڈول جاری کر دیا

آئیسکو کے مطابق 17 اکتوبر 2026 بروز ہفتہ، 11 کے وی فیڈرز کی سالانہ مرمت، تعمیراتی و ترقیاتی کاموں اور گرڈ پاور ٹرانسفارمرز کی دیکھ بھال کے باعث بجلی کی بندش کی منظوری دی گئی ہے۔

شیڈول کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، جہلم اور چکوال کے آپریشنل حلقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

آئیسکو انتظامیہ کے مطابق صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ www.iesco.com.pk اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ صارفین فیس بک پر IESCO Updates اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر IESCO Official Pk کے ذریعے بھی شیڈول دیکھ سکتے ہیں۔

Related Articles