موسمِ سرما میں پنجاب کی عدالتوں کے اوقات کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

موسمِ سرما میں پنجاب کی عدالتوں کے اوقات کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور ہائی کورٹ نے موسمِ سرما کے پیشِ نظر پنجاب بھر کی سول اور سیشن عدالتوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے ہیں۔ نئے شیڈول کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک ہوگا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک عدالتیں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گی، جبکہ جمعہ کے روز عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

نئے اوقاتِ کار کا اطلاق صوبے بھر کی سول اور سیشن عدالتوں پر ہوگا۔ وکلا، سائلین اور عدالتوں میں آنے والے دیگر افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ عدالتی امور کی انجام دہی اور مقدمات کی سماعتوں میں شرکت کے لیے نئے شیڈول کو مدنظر رکھیں۔

دوسری جانب پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بھی موسمِ سرما کے لیے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کیے ہیں۔ نئے شیڈول کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک ہوگا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کمیٹی کی سربراہی دس سال، کروڑوں کے اخراجات اور صرف 24 اجلاس ، فضل الرحمان سے کشمیر کاز کو سرد خانے کی نظر کرنے کا حساب کون لے گا؟

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کے روز چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہے گی۔

یوں پنجاب میں موسمِ سرما کے باعث عدالتوں اور سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت عدالتوں کا نیا شیڈول یکم نومبر اور اسکولوں کا شیڈول 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles