مفاد پرستی بے نقاب! جانیں قربان، سیاست جاری،فضل الرحمان کو طارق فضل چوہدری نے آئینہ دکھا دیا

مفاد پرستی بے نقاب! جانیں قربان، سیاست جاری،فضل الرحمان کو طارق فضل چوہدری نے آئینہ دکھا دیا

 وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو معدنی وسائل سے جوڑنے پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی الزامات کی نذر کرنے کے بجائے امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ضروری ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ ایسے نازک وقت میں سیاسی الزام تراشی سے گریز کیا جانا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جاری قومی کوششوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح عوام کا تحفظ اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی ہے، مولانا فضل الرحمان ایک سینئر سیاستدان ہیں اور دہشت گردی کے تباہ کن اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں، اس لیے توقع ہے کہ وہ اس قومی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کے پی کے میں ایمرجنسی پر سیاسی واویلا مسترد،طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کا پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا

وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کی صوبے میں طویل حکمرانی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مسلسل 13 سال تک حکومت کرنے والی پی ٹی آئی کو اپنی کارکردگی اور خراب امن و امان کی صورتحال کا جواب دینا ہوگا۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام سیاسی تنازعات کے بجائے امن، تحفظ اور ترقی چاہتے ہیں، اس لیے سیاسی قیادت کو اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

editor

Related Articles