بابر اعظم کا ایک اور شاندار اعزاز: 16 ہزار رنز مکمل کر کے پاکستان کے پانچویں بڑے بلے باز بن گئے

بابر اعظم کا ایک اور شاندار اعزاز: 16 ہزار رنز مکمل کر کے پاکستان کے پانچویں بڑے بلے باز بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور ورلڈ کلاس بلے باز بابر اعظم نےایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ،انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 16 ہزار رنز کا ہدف عبور کر کے ملکی و عالمی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی ۔  

یہ  تاریخی سنگِ میل بابر اعظم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا ، اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقینِ کرکٹ نے ان کے اس اعزاز کو بھرپور جوش و خروش اور تالیوں کی گونج میں سراہا۔

اگرچہ اس میچ میں بابر اعظم ایک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، لیکن اس مختصر اننگز کے دوران بھی انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 16 ہزار رنز کی اہم ترین حد عبور کر لی۔

 اس عظیم کامیابی کے ساتھ ہی بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں ، ان سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد جیسے عظیم بلے باز ہی  حاصل کرپائے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : رضوان کی واپسی، پی سی بی کی اجازت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی راہ ہموار

 بابر اعظم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ موجودہ دور کے سب سے بہترین اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں ، کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے ذاتی کیریئر کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

editor

Related Articles