خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں گندم ڈپو کی صورتِ حال نے سرکاری گندم کے معیار اور نگرانی کے نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں،گورنر انسپکشن ٹیم کے اچانک چھاپے کے دوران گندم میں ریت کی آمیزش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد سرکاری ذخائر میں موجود گندم کے معیار اور اس کی ترسیل کے طریقۂ کار پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔
گندم میں ریت یا ریت میں گندم؟
اضاخیل کے گندم ڈپو سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق وہاں گندم کے ساتھ ریت کی آمیزش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ عوام کو فراہم کی جانے والی گندم میں اگر اس نوعیت کی آمیزش موجود تھی تو متعلقہ حکام نے اس کی جانچ پڑتال کیوں نہیں کی اور ذخیرے کی نگرانی کا نظام کہاں تھا؟
سرکاری گندم عوامی ضرورت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم ہوتی ہے، اس لیے اس کے معیار میں کسی بھی قسم کی خرابی یا ملاوٹ کی شکایت کو معمولی معاملہ قرار نہیں دیا جا سکتا اس حوالے سے ضروری ہے کہ گندم کے نمونے حاصل کرکے جانچ کی جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ آمیزش کس مرحلے پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :حالات پہلے ہی بگڑ چکے تھے، ایمرجنسی پہلے لگنی چاہیے تھی، خیبر پختونخوا کے بحران پر نواز شریف بول پڑے
پی ٹی آئی دور کی طرزِ حکمرانی پر سوالات
اس واقعے کو خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے طویل دورِ اقتدار کے دوران حکومتی کارکردگی پر تنقید کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے صوبے میں تقریباً 13 سالہ حکمرانی کے باوجود سرکاری محکموں کی نگرانی اور عوامی وسائل کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات موجود ہیں، اگر سرکاری ڈپو میں گندم کے معیار کی مؤثر نگرانی نہیں ہو رہی تھی تو یہ انتظامی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا معاملہ ہے ہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات سے معلوم ہو سکتا ہے کہ غفلت کہاں ہوئی اور اس کے ذمہ دار کون ہیں۔
مزید بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں گی؟
گورنر انسپکشن ٹیم کے اچانک دورے کے بعد اب توجہ اس بات پر ہے کہ ڈپو میں موجود گندم کی مقدار، معیار اور ذخیرہ کرنے کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال میں کیا سامنے آتا ہے،اگر گندم میں ریت کی آمیزش کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ بھی معلوم کرنا ہوگا کہ اس سے کتنا ذخیرہ متاثر ہوا اور کیا اس گندم کی ترسیل یا تقسیم بھی کی گئی،معاملے کی شفاف تحقیقات، ذمہ دار اہلکاروں کی نشاندہی اور سرکاری ذخائر کے معیار کی جانچ ضروری ہے تاکہ عوام کو معیاری گندم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ ریت کا ڈھیر نہیں بلکہ نوشہرہ اضاخیل میں گندم ڈپو ہے
جہاں گندم میں ریت یا پھر ریت میں گندم کو ملایا گیا ہے
یہی تھی خیبرپختونخوا میں وہ بہتر طرز حکمرانی
گورنر انسپکشن ٹیم کا گندم ڈیو پر اچانک چھاپہ https://t.co/Svuih9rcEN— Irfan Khan (@irfijournalist) October 18, 2026


