ٹیسلا روڈسٹر سے متعلق ایلون مسک نے حیران کن پیشگوئی کردی

ٹیسلا روڈسٹر سے متعلق ایلون مسک نے حیران کن پیشگوئی کردی

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اُڑنے والی کار ’روڈسٹر‘ کے بارے میں نئی حیرت انگیز پیش گوئی کر دی ہے ۔ 

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مستقبل میں اس گاڑی کو آواز کی نصف رفتار سے زیادہ رفتار کے ساتھ اسنیک ریور یا گرینڈ کینین کے اوپر اڑتے اور پھر دوبارہ زمین پر اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ٹیسلا نے نئی الیکٹرک اسپورٹس کار ’روڈسٹر‘ متعارف کروائی ہے جو ہوا میں اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ،  کار کی ویڈیوز منظرِ عام پر آتے ہی اس کی شاندار کارکردگی دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے اور اس وقت ہر جگی اسی کار کا چرچا ہے ۔

ایلون مسک اور ٹیسلا کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کار ناصرف ایک خصوصی ریمپ پر الٹی چلتی دکھائی دی بلکہ ہوا میں بلند ہو کر الٹی گھومنے کے بعد باحفاظت زمین پر اترتی بھی نظر آئی ، اس نئی الیکٹرک اسپورٹس کار ’روڈسٹر‘ کو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے انجینئرز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

اس کار میں اسپیس ایکس کے تیار کردہ کولڈ گیس تھرسٹرز نصب ہیں جو دباؤ کے تحت گیس خارج کر کے گاڑی کو حرکت دینے اور ہوا میں بلند ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ طریقہ روایتی اڑنے والی گاڑیوں سے مختلف ہے، کیونکہ اس میں عام ہوائی جہاز کی طرح مسلسل پرواز کے لیے پروں کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ تھرسٹرز مختصر فضائی حرکات کے لیے قوت پیدا کرتے ہیں ،اس لیے حالیہ مظاہرے کو باقاعدہ، مسلسل پرواز کے برابر سمجھنا درست نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا روڈسٹر کی نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی، رفتار اور تھرسٹرز توجہ کا مرکز

فی الحال اس مظاہرے سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ روڈسٹر عام سڑکوں پر اڑنے کے لیے تیار ہے۔

عام سڑکوں پر اس طرح کی فضائی حرکت کے لیے حفاظتی اور قانونی منظوری سمیت کئی مسائل حل کرنا ہوں گے، اسی لیے کار کا ٹیکساس میں ہونے والا حالیہ مظاہرہ بھی کنٹرول شدہ ماحول میں کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles