کراچی میں آئندہ دو ماہ سو فیصد زائد بارشوں کی پیشنگوئی

کراچی میں آئندہ دو ماہ سو فیصد زائد بارشوں کی پیشنگوئی

کراچی میں آئندہ دوماہ معمول سے 100فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس پر انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدار اجلاس میں پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اس بار جولائی سے اگست کے درمیان سو فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر زیادہ بارش ہوئی تو بڑے نقصانات کا اندیشہ ہوگا کیونکہ شہر میں موجود ساڑھے پانچ سو نالے کچرے سے بھرے پڑےہیں ۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران نالوں کی صفائی اور پانی کی نکاسی کیلئے موثر انتظامات نہیں کیے گئے تو نشیبی علاقوں میں بڑی تباہی ہوگی۔

مزید پڑھیں: بارشوں کا نیا سلسلہ، وہ شہر جہاں سب سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

ادھر بلوچستان میں بھی جولائی سے مون سون معمول سے زائد بارشوں کا الرٹ جاری کردیاگیا،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونےکا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نےضلع لسبیلہ،نصیرآباد اور مکران ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نقصانات کا خدشہ ظاہرکیا ہے،آٹھ سو خاندانوں کیلئے امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کےحوالےکردیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے نےمیٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت متعلقہ حکام کو الرٹ رہنےکا حکم دیدیا ہے۔نالوں سے تجاوزات ہٹانے اورصفائی کرنےکیلئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *