عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 3 روز کے وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 3 روز کے وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا

سونے نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی ، عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق  پاکستان میں 24 کیرٹ  فی تولہ سونے کی قیمت  1900روپےاضافے کے بعد  397700 روپے ہوگئی۔

 اس کےعلاوہ دس گرام سونے کےبھاؤ  1629 روپے کے اضافے سے 340963 روپے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں فی تولہ ہزاروں روپے کمی ، قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

پاکستان میں چاندی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، فی تولہ چاندی کی قیمت 105روپے بڑھ کر 4704 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 3759 ڈالر کاہ

امریکہ کے فنانشل سروسز دینے والے ادارے گولڈمن ساچی کے مطابق ٹیرف کے علاوہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ مرکزی بینکوں خصوصا چین اور ابھرتی معیشتوں کی جانب سے زیادہ سونا خریدا جانا ہے۔

ماہرین یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ماسکو کے اثاثوں کے منجمد ہونے کو بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ گردانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پلاٹ خریدیں بغیر کسی فراڈ کے ، وہ بھی صرف ایک کلک سے !نیب کا اہم اقدام

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *