اسلام آباد میں ڈیجیٹل فراڈیوں کے خلاف این سی سی آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 200 دھر لیے گئے

اسلام آباد میں ڈیجیٹل فراڈیوں کے خلاف این سی سی آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 200 دھر لیے گئے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کا آغاز اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن سے کیا گیا، جہاں چھاپے کے بعد گرفتار افراد کی نشاندہی پر شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

متعدد سیکٹرز میں چھاپے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کا دائرہ سیکٹر آئی نائن سے بڑھا کر ایف ایٹ، ایف ٹین اور ای الیون تک پھیلا دیا گیا، جہاں سے مجموعی طور پر 200 سے زائد غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد الیکٹرانک ڈیوائسز، لیپ ٹاپ، جدید سرورز اور کمپیوٹر ہارڈ ڈسکس بھی برآمد کی گئیں۔ برآمد ہونے والے آلات کو ڈیجیٹل سرگرمیوں کی جانچ اور شواہد جمع کرنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل شواہد کی جانچ جاری

ذرائع کے مطابق برآمد شدہ آلات کی جانچ سے ڈیجیٹل فراڈ کے طریقۂ کار اور اس میں ملوث افراد کے کردار سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تاہم گرفتار افراد کے خلاف الزامات کی نوعیت اور تفتیش کے حتمی نتائج سامنے آنا ابھی باقی ہیں،حکام کی جانب سے کارروائی، گرفتار افراد کی قومیت اور مقدمات کی تفصیلات سے متعلق باضابطہ بیان سامنے آنے پر مزید حقائق واضح ہو سکیں گے۔

editor

Related Articles