جن پرندوں کو بدشگون سمجھا، وہ ماحول کے لیے اتنے اہم کیوں ہیں

جن پرندوں کو بدشگون سمجھا، وہ ماحول کے لیے اتنے اہم کیوں ہیں

صدیوں سے بدشگونی اور نحوست کی علامت سمجھے جانے والے گدھ دراصل قدرت کے ایسے محافظ ہیں جو ماحول کو صاف رکھنے اور خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن افسوس کہ آج یہی پرندے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

حیاتیاتی ماہرین گدھوں کو فطرت کا صفائی کا نظام قرار دیتے ہیں۔ یہ مردہ جانوروں کو کھا کر ماحول میں گندگی جمع ہونے سے روکتے ہیں اور بعض خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

تاہم، جنگلات کی کٹائی، بڑھتی آبادی، جدید تعمیرات، زرعی زمینوں پر رہائشی کالونیوں کی تعمیر اور مویشیوں کے علاج میں استعمال ہونے والی بعض ادویات گدھوں کی تعداد میں کمی کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اب سیلفی سے کینسر کے مریض کی صحت یابی کے امکانات کا پتا چلے گا

گدھوں کی بقا کے لیے پاکستان میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق، چھانگا مانگا جنگل میں گدھوں کی افزائش کے لیے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں ان نایاب پرندوں کی نسل کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گدھوں کے تحفظ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی تعداد میں کمی صرف جنگلی حیات کا نقصان نہیں بلکہ قدرتی ماحولیاتی نظام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

جن پرندوں کو ہم کبھی نحوست کی علامت سمجھتے رہے، وہ دراصل ماحول کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ قدرتی محافظ ہی ختم ہوگئے تو فطرت کا صفائی کا نظام کیسے برقرار رہے گا؟

editor

Related Articles