پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیاپارٹی کی تباہی کا ذمہ دار 8 کا ٹولہ ہے، سلمان اکرم راجہ معافی ما نگے، گنڈا پوربرس پڑے

پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیاپارٹی کی تباہی کا ذمہ دار 8 کا ٹولہ ہے، سلمان اکرم راجہ معافی ما نگے، گنڈا پوربرس پڑے

 پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر منظرعام پر آگئے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کی ایک  آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے، جس میں وہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی حکمتِ عملی پر برہمی کا اظہار کرتے اور حکومت کے خاتمے کی ذمہ داری ان پر ڈالتے سنائی دیتے ہیں۔

آڈیو میں علی امین گنڈاپور  کہتے ہیں کہ  پارٹی موجودہ مشکلات کا سامنا سلمان اکرم راجہ کی منصوبہ بندی کی وجہ سے کر رہی ہے  انہوں نے کہا کہ راجہ کو نہ مکمل اختیار ملا اور نہ ہی وہ مطلوبہ نتائج دے سکے۔
 
 آڈیو میں علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ کے حالیہ بیان اور سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہیں  ان سے   انہوں نے سلمان اکرم راجہ سے ٹوئٹ حذف کرنے، اپنے الزامات کی وضاحت دینے اور معذرت کرنے کا مطالبہ کیا۔

گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو متعدد مرتبہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے بلایا گیا، تاہم وہ اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے  انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی وجہ سے سلمان اکرم راجہ کا  لحاظ  کیا جاتا ہے اب ایسا نہیں ہوگادوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے خیبرپختونخوا حکومت اور پارٹی تنظیم کے معاملے پر اپنے مؤقف میں کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اتفاقِ رائے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی دور کی معدنیاتی لوٹ مار کا کچا چٹھا کھل گیا ، 16 ارب 94 کروڑ کی لوٹ مار پکڑی گئی، سرکاری آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ان کے مطابق ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ 68 ارکان نئے وزیراعلیٰ کا اعلان کرنے والے ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے رابطہ منقطع کرلیا ہے،سلمان اکرم راجہ نے پشاور اور دیگر علاقوں کے کارکنوں پر زور دیا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی سازشی بیانیے پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی آئین اور قانون کے مطابق اب بھی وزیراعلیٰ ہیں سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ جنید اکبر کو پارٹی بانی عمران خان نے خود خیبرپختونخوا میں پارٹی صدر مقرر کیا تھا، جبکہ ان کی عدم موجودگی میں علی اصغر قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور سے منسوب آڈیو اور سلمان اکرم راجہ کے بیانات نے پارٹی کے اندر اختلافات سے متعلق بحث کو دوبارہ تیز کردیا ہے۔  
 

editor

Related Articles