نور زمان کی شاندار فتح، سلیکون ویلی اسکواش ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کو شکست دیدی

نور زمان کی شاندار فتح، سلیکون ویلی اسکواش ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کو شکست دیدی

 امریکہ کے شہر ریڈ ووڈ (کیلیفورنیا) میں جاری ‘پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن’ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسکواش اسٹار نور زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے۔

نور زمان نے اپنے بہترین شارٹس اور عمدہ حکمت عملی کی بدولت دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن مصر کے کریم عبدالجواد (Karim Abdel Gawad) کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

52 منٹ کا سنسنی خیز مقابلہ 

نور زمان اور کریم عبدالجواد کے درمیان یہ مقابلہ 52 منٹ تک جاری رہا،  نور زمان نے شروع ہی سے سابق عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن پر دباؤ برقرار رکھا اور 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن کی مجموعی انعامی رقم 1 لاکھ 43 ہزار 500 ڈالرز ہے۔

یہ  بھی پڑھیں :ایشین گیمز : اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز اور مینزسنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

علاوہ ازیں ٹورنامنٹ کے ایک اور اہم میچ میں پاکستان کے امید افزا کھلاڑی اشعب عرفان کو مصر کے تجربہ کار اور سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی محمد الشوربگی کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نور زمان کا مختصر تعارف

نور زمان پاکستان اسکواش کی عظیم تاریخ اور روایت سے جڑے ہوئے ہیں ،  وہ اسکواش کی دنیا کے عظیم نام اور سابق برٹش اوپن چیمپئن قمر زمان کے پوتے ہیں، وہ جونئیر سطح سے ہی اپنی عمدہ شارٹس اور جارحانہ کھیل کی وجہ سے نمایاں رہے ہیں۔

انورزمان  U23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح رہ چکے ہیں جبکہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ (U19) کا ٹائٹل جیت چکے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کے ساتھ سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

 عالمی رینکنگ کی بات کی جائے تو پی ایس اے (Professional Squash Association) ٹور میں مسلسل فتوحات کے بعد نور زمان تیز رفتاری سے عالمی رینکنگ میں اوپر آئے ہیں اور پاکستان اسکواش کے درخشندہ مستقبل کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

عالمی اسکواش کے ماہرین نور زمان کی اس اہم ترین فتح کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان اسکواش کے احیاء اور واپسی کا ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles