ایشین گیمز : اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز اور مینزسنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ایشین گیمز : اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز اور مینزسنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز اور مینز سنگلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایشین گیمز 2026 جاپان کے ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپانی جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں :ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی20 کے نمبر ون بولر بن گئے

ایشین گیمز مینز سنگلز اسکواش میں پاکستان کے نورزمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نورزمان نے کویت کے عمار التمیمی کو 0-3 سے ہرادیا۔

پاکستان کے محمد عرفان نے بھی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، محمد عرفان نے سعودی عرب کے محمدالنسفان کو 0-3 سے ہرادیا۔

دوسرے مکسڈ ڈبلز ایونٹ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی ٹیم نے 0-2 سے مات دے دی ، عاصم خان اور مہوش علی کی کامیابی کا اسکور گیارہ ۔ آٹھ، گیارہ ۔ دس اور گیارہ ۔ چار رہا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایشین گیمز،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

 دوسری جانب کبڈی ایونٹ میں پاکستان آج اہم میچ ایران کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اولمپکس کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے کھیلوں کے مقابلے ایشین گیمز کو ہر چار سال بعد منعقد کیا جاتا ہے جس میں 45 ممالک کے کھلاڑی 40 سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔

editor

Related Articles