امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع سرکٹ آف دی امریکاز ریس ٹریک نے فارمولا ون کے آئندہ مقابلے کی خوشی میں ایک انتہائی بڑا کاؤ بوائے ہیٹ متعارف کرایا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا کاؤ بوائے ہیٹ قرار دیا گیا ہے۔
ٹیکساس اپنی روایتی کاؤ بوائے ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے , فارمولا ون ریس کے موقع پر آنے والے بین الاقوامی شائقین اور سیاحوں کو خوش آمدید کہنے اور ایونٹ کی جوش و خروش کو دوبالا کرنے کے لیے یہ وشالکائے ہیٹ ریس ٹریک کے احاطے میں نصب کیا گیا ہے۔
سرکٹ آف دی امریکاز نے آسٹن میں قائم ملبوسات کے برانڈ ٹیکوواس کے اشتراک سے یہ مجسمہ تیار کیا جو کمپنی کے مشہور کیٹل مین کاؤ بوائے ہیٹ کے ڈیزائن پر مبنی ہے۔
اس ہیٹ کی چوڑائی 43 فٹ، لمبائی 47 فٹ اور اونچائی 17 فٹ ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک نمائندے نے پیر کے روز اس مجسمے کا معائنہ کیا۔ دنیا کے سب سے بڑے کاؤ بوائے ہیٹ کے آفیشل نام سے متعارف کرائے گئے اس مجسمے کو فائبر گلاس سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا ہیٹ کا مجسمہ قرار دے دیا گیا۔
یس دیکھنے کے لیے آنے والے دنیا بھر کے شائقینِ اسپورٹس اس دیوہیکل ساخت کو دیکھ کر ششدر رہ گئے اور اس کے ساتھ تصویریں بنوانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
اس زبردست اور تخلیقی پیش رفت نے فارمولا ون گرینڈ پری کے سنسنی خیز مقابلوں سے پہلے ہی ریسنگ کی دنیا میں ایک نیا جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔یہ مجسمہ فارمولا ون کے آئندہ یو ایس گراں پری مقابلے کی مناسبت سے رونمائی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔