سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوادر میں کالعدم بی ایل اے کی طرف سے بارود سے بھری گاڑی فوجی کیمپ سے ٹکرانے کے بعد حملہ آور کیمپ کے اندر داخل ہوگئے اور شہر کے مختلف علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔
اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں اور یہ مکمل جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے ۔،دستیاب رپورٹس میں 22 اکتوبر 2026 کو گوادر میں سکیورٹی چوکیوں پر حملوں اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے حملے پسپا کرنے کی اطلاعات ضرور موجود ہیں، لیکن ان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ حملہ آور فوجی کیمپ پر قابض ہوگئے یا شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 4 دہشت گرد ہلاک
گوادر پر قبضے اور فوجی کیمپ میں حملہ آوروں کے داخل ہونے سے متعلق دعوے جھوٹے ،بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اس لیے اسے ثابت شدہ خبر کے طور پر پھیلانا درست نہیں عوام سے سوشل میڈیا پر ایسی بے بنیاد اور گمراہ کن خبریں پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
گوادر: پاکستانی فوج کے کیمپ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کے بعد متعدد آزادی پسند حملہ آور کیمپ کے اندار داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں جانب شدید نوعیت فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب گوادر کے مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسندوں کے شہر پر کنٹرول کی اطلاعات ہیں۔
#بلوچستان
— Suhbain|بلوچ (@Sbnbluch) October 22, 2026


