اے آئی کا بڑھتا استعمال، بارکلے بینک میں 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

اے آئی کا بڑھتا استعمال، بارکلے بینک میں 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

برطانیہ کے معروف بارکلے بینک نے اخراجات کم کرنے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے 2026 کے اختتام تک دنیا بھر میں 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک کے منافع میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمتوں میں کمی کا مقصد ادارے کے انتظامی امور کو آسان بنانا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اے آئی کی دوڑ کتنی مہنگی؟ اینتھروپک کے خسارے نے سب کو چونکا دیا

اعلان کے مطابق ختم کی جانے والی ملازمتوں میں 60 فیصد معاون شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں، جہاں اے آئی کے استعمال سے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

بینک اب تک ایک ہزار ملازمتیں ختم کر چکا ہے، جبکہ مزید 4 ہزار ملازمتیں رواں سال کے اختتام تک ختم کی جائیں گی۔ اس اقدام سے بینک کی عالمی افرادی قوت میں تقریباً 5 فیصد کمی آئے گی،بارکلے بینک کی جانب سے اخراجات کم کرنے کے لیے شروع کی گئی تین سالہ مہم بھی ان کٹوتیوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے گی۔

editor

Related Articles