معروف صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے دور میں شورش زدہ اضلاع میں بدامنی اور کرپشن اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان علاقوں کے متاثرہ عوام اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔
غریدہ فاروقی کے مطابق متاثرہ اضلاع کے لوگ پی ٹی آئی دور حکومت کے بھیانک قصے اور کرپشن کی داستانیں سنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ان علاقوں میں سیکیورٹی کا شدید بحران پیدا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :تبدیلی کا ڈرامہ ختم، اصل کام اب شروع، غریدہ فاروقی نے پی ٹی آئی دور حکومت کو بے نقاب کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات کے باوجود شورش زدہ اضلاع کے عوام اب ریاست کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے تیار ہیں۔ مناسب نمائندگی ملنے پر عوام سلامتی کے اداروں کا مکمل ساتھ دینے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔
سیاسی حلقوں کے مطابق اس بیان نے خیبر پختونخوا اور سابق قبائلی اضلاع میں پی ٹی آئی کی سابقہ اور موجودہ حکومتی ترجیحات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے اپنے دور میں بدامنی کا مستقل حل نکالنے کے بجائے سیاسی محاذ آرائی کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیں :مراد سعید کب اور کیسے افغانستان گئے، غریدہ فاروقی کے تہلکہ خیز انکشافات
غریدہ فاروقی کے اس دعوے نے صوبے میں امن و امان کی نازک صورتحال اور سابقہ دور کی ناکام سیکیورٹی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے


