لاڑکانہ، آئل ٹینکر سے پیٹرول نکالتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

لاڑکانہ، آئل ٹینکر سے پیٹرول نکالتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

پیٹرول پمپ پر خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں آئل ٹینکر، وین، کار، تین موٹر سائیکلیں اور پیٹرول پمپ جل کر تباہ ہوگئے،آگ بھڑک اٹھنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چھ سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے پیٹرول نکالا جا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، پیٹرول کی موجودگی کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پیٹرول پمپ سمیت وہاں کھڑی متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں :مشرقی کانگو میں خوفناک آتشزدگی، سیکڑوں گھر اور اسکولز خاکستر، 29 طلبہ لقمہ اجل بن گئے

آگ کی شدت کے باعث آئل ٹینکر، ایک وین، ایک کار اور تین موٹر سائیکلیں جل کر راکھ ہوگئیں، جبکہ پیٹرول پمپ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ شعلے بلند ہونے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے چھ سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ مزید نقصان سے بچنے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے پیٹرول پمپ کے دونوں اطراف آنے والی سڑکیں بھی بند کردیں، جبکہ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے سے متعلق معلومات فی الحال نہیں ملیں ، آتشزدگی کی حتمی وجہ اور واقعے سے ہونے والے مجموعی مالی نقصان کی تفصیلات بھی سامنے آنا باقی ہیں۔

editor

Related Articles