شکست کے دہانے سے تاریخی فتح تک، شاداب اور حارث رؤف کے کارنامے پر فیصل کریم کنڈی کا خراجِ تحسین

شکست کے دہانے سے تاریخی فتح تک، شاداب اور حارث رؤف کے کارنامے پر فیصل کریم کنڈی کا خراجِ تحسین

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے شاداب خان اور حارث رؤف کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے شاداب خان کی ناقابلِ شکست سنچری کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا قابلِ فخر لمحہ قرار دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ آخری وکٹ پر شاداب خان اور حارث رؤف کی یادگار شراکت نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے مشکل صورتحال میں حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

  یہ بھی پڑھیں :گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا آئین کو نہ ماننے والے شرپسند عناصر کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار

گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق شاداب خان کی شاندار بیٹنگ اور حارث رؤف کی ثابت قدمی نے ثابت کیا کہ کھیل میں آخری لمحے تک جدوجہد جاری رکھنا کامیابی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کے بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا  کہ شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر بولرز نے بھی انگلینڈ کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

خیبرپختونخوا میں اب سفارش نہیں، قانون چلے گا؛ گورنر فیصل کریم کنڈی کا دوٹوک اعلان

فیصل کریم کنڈی نے ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے فائنل میں رسائی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی فیصلہ کن مقابلے میں بھی اسی جذبے اور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ قومی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

editor

Related Articles