انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیزفتح،صدر مملکت اور وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیزفتح،صدر مملکت اور وزیراعظم کی قومی کرکٹ  ٹیم کو مبارکباد

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ سے سنسنی خیز کامیابی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے عزم، حوصلے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی بھرپور کوششوں نے پاکستان کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ  میچ کے دوران ہر رن، ہر وکٹ اور ہر کیچ میں کھلاڑیوں کا جذبہ، نظم و ضبط اور صلاحیت نمایاں رہی۔

 یہ بھی پڑھیں :شاداب خان نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی،51 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

انہوں نے شاداب خان اور حارث رؤف کی شراکت کو میچ کا فیصلہ کن موڑ قرار دیا۔ وزیراعظم کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے دباؤ میں بہترین کھیل پیش کرکے مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا۔

شہباز شریف نے شاداب خان کی شاندار سنچری کو بھی پاکستان کی فتح میں اہم کردار قرار دیا۔ ان کے مطابق شاداب کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔

وزیراعظم نے لاہور میں موجود کرکٹ شائقین کے جوش و خروش کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں گونجنے والا شور پوری قوم کی آواز بن گیا اور ٹیم کی کامیابی نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل خوشی سے بھر دیے۔

 یہ بھی پڑھیں :شکست کے دہانے سے تاریخی فتح تک، شاداب اور حارث رؤف کے کارنامے پر فیصل کریم کنڈی کا خراجِ تحسین

انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور قومی ٹیم کی مجموعی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس کامیابی نے ایک بار پھر مشکل صورت حال میں پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت اور مقابلہ کرنے کے جذبے کو نمایاں کیا۔

انگلینڈ کے خلاف یہ فتح اس لیے بھی یادگار رہی کہ پاکستان کو آخری مرحلے میں جیت کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ شاداب خان کی سنچری اور حارث رؤف کے ساتھ اہم شراکت نے ٹیم کو شکست کے قریب سے نکال کر کامیابی تک پہنچایا۔

editor

Related Articles