ٹی ٹوئنٹی کا نیا سلطان کون؟ بھارت یاجنوبی افریقہ؟ فیصلہ آج

ٹی ٹوئنٹی کا نیا سلطان کون؟ بھارت یاجنوبی افریقہ؟ فیصلہ آج

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کا فائنل میچ آج شام ساڑھے سات بجے کنگسٹن اوول ، بریج ٹاؤن، باربا ڈوس کے کرکٹ اسٹیدیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹا س 7بجے ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک بار پھر سے جگہ بنائی ہے۔ اس سے پہلے 2014 میں اس نے آخری بار فائنل میچ کھیلا تھا۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 2ناقابل شکست ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم چیر یہ ہے کہ ہم نے اب تک ایک ٹیم کے روپ میں بہت اچھا کیا ہے۔ اس پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے اپنی قابلیت دکھائی ہے ۔ بھارتی ٹیم نے نیویارک میں بہت ہی مختلف کھیل پیش کیا ۔ میرے خیال میں پچ بہت سلو ہے اور ہمیں نہیں پتہ کہ ہمارے سامنے کیا ہوگا ۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے سامنے جو بھی ہو گا ہم اس کے مطابق کھیلیں گے جیسے کہ ہم نے پچھلے میچز میں کیا ہے ۔

 بھارتی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ ۔

 بھارت کے روہت شرما پھر پور فارم میں ہیں ۔ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل ناکامی کا شکار ہیں ۔ اس کے علاوہ ا کسر پٹیل بھارتی ٹیم کے لیے اہم رول پلے کرسکتے ہیں ۔ اس سےقبل بھارتی ٹیم نے 2007کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں کپ جیتاتھا ۔

 جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ ہم نے مختلف کنڈیشنز میں کھیلا ہے اور دوبارہ یہی کوشش کریں گے کہ کنڈیشنز کو اچھی طرح سمجھ سکیں ، باؤلنگ میں ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وکٹس لیں جبکہ بیٹنگ میں ہم یسا اسکور کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ جس کا دفاع کر سکیں ۔ ہمارے دماغ میں کنڈیشنز کے بارے میں زیادہ خیال نہیں ہے ،دونوں ٹیموں نے ایک ہی پچ پر کھیلنا ہے ۔ ہماری کوشش ہو گی کہ فائنل میں اچھا کھیل پیش کریں اور ٹی ٹوٗنٹی کا فائنل اپنے نام کریں ۔

 جنوبی افریقی اسکواڈ:کوئنٹن ڈی کوک ( وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم ( کپتان)، ٹرسٹن اسٹبس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی ۔

 جنوبی افریقہ کی اب تک کی کامیابی میں کوئنٹن ڈی کوک ، ڈیوڈ ملر اور کگیسو رباڈا اور مارکو جیسن نے اہم کردار ادا کیے ہیں ۔

فائنل میچ کے دوران بارش ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں ۔ بارش کی صورت میںمیچ کیلئے 16گھنٹے کا اضافی وقت رکھاگیا ہے اور اس ٹائم پر بھی اگرمیچ کے دوران بارش نہ تھم سکی تو اس کے لیے ایک ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، اگر کسی صورت فائنل میچ فیصلہ کن نہیں ہو ا تو دونوں ٹیموں کو فاتح قراردیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *