پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، 2 دن میں دوسرا استعفیٰ بھی آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلوں میں ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بھی نہیں دیا۔ جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ چند مخصوص لوگ ہی عمران خان سے ملنے جیل جاتے ہیں لیکن ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی۔عمران خان سے جیل میں ملنے والے واپس آکر ہمیں صرف یہ بتا تے ہیں کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف میں اختلافات، 21 اراکین کا نیا گروپ بنانے کا عندیہ دیدیا
بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینیفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان کے افراد اور دوست ہیں۔جنید اکبر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملنے کیلئے جانے والے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں۔ پی ٹی آئی ان کا گھر ہے وہ نہ کسی گروپ کا حصہ ہیں اور نہ بنیں گے۔کور کمیٹی میں ہونے کے بعد پارٹی فیصلوں میں ہمارا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔
اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بھی پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا ۔