جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنے کی کال دیدی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ بجٹ دینے پر حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے، حق دو تحریک شروع ہوچکی ہے۔ 12جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، ہمارا یہ دھرنا بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کیخلاف بھی ہوگا۔ جبکہ ہڑتال کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کل تاجروں کا ملک گیراحتجاج، تحریک انصاف نے حمایت کردی
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک بھر میں شدید بحران ہے اور بجلی کے بل بجلی بن کر گرے ہیں، جس سے سب تڑپ رہے ہیں ،خواتین اپنے زیورات بیچ کر بل اداکر رہی ہیں۔ پہلے پیٹرول و گیس کی قیمت میں اضافہ کیا ۔ اب پھر آئی ایم ایف کے ٹیکسز لائے جارہے ہیں۔ یہ عوام کو مزید ٹیکسوں کے نیچے دبانا چاہتے ہیںلیکن جاگیرداروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جارہا ، بڑے لوگ مزے کر رہے ہیں۔حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں ملک میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ ہے، ان علاقو ں میں بھی 14،14گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے جولوڈ شیڈنگ فری علاقے تھے۔کے الیکٹرک 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، کے الیکٹرک پاکستان میں سب سے مہنگی بجلی بناتا ہے، بجلی کے بلوں میں جو ٹیکس اور پیٹرول پر جو لیوی لگی ان کا پیٹ بھریں گے جو پہلے ہی اربوں روپے کھا گئے ہیں۔